مظفر آباد کے پر امن احتجاجی مظاہر ے پر (ن) لیگ حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذ مت کر تے ہیں‘غلام محی الدین دیوان

پیر 24 اپریل 2017 18:44

مظفر آباد کے پر امن احتجاجی مظاہر ے پر (ن) لیگ حکومت کی ریاستی دہشت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل وممبر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ مظفر آباد کے پر امن احتجاجی مظاہر ے پر (ن) لیگ حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذ مت کر تے ہیں ، نوازشریف کیخلاف احتجاج کر نے پر پی ٹی آئی کے ایم ایل اے ماجد خان، سابقہ وزیر خواجہ فاورق کارکنوںاورخواتین پر تشددپولیس کا شرم نا ک عمل ہے ، کارکنان کی گرفتاریاںآمریت کی بدترین مثال ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف کل آزاد کشمیر اسمبلی کے اند ر اور باہر پی ٹی آئی بھر پور احتجاج کر ے گی (ن) لیگ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، نواز حکومت اور ان کے درباری آزاد کشمیر کا ماحول خراب کر نے سے باز رہیں ، جمہوریت کی چمپئن ہونے کی دعوید ار جماعت (ن) لیگ نے مظفر آباد میں پرامن کارکنوں پر تشد د کر کے آمریت کوبھی مات دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،ہمارے حوصلے بلند ہیں ، پانامہ چور حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ان کے چل چلائو کا وقت قر یب آن پہنچا ہے، نواز شریف جتنا مر ضی بھاگ لے اب وہ احتسا ب کے شکنجے میں آ چکے ہیں جس سے ان کی جان خلا صی اتنی جلد ی نہیں ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت جو مر ضی ہربہ اختیار کر لیں ،،گونواز گو ، کا نعرہ ان کا مقد ر بن چکا ہے ، نواز شریف کو سمجھ لینا چاہیے کہ گونوا زگو کا نعرہ چاروں صوبو ںکے بعد آزاد کشمیر میں بھی پہنچ چکا ہے ۔