ریا ض حسین پیر زادہ سے چینی سفارتخانے کے ثقاقتی قونصلر یو بی کی ملاقات ،ْ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چین اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان میں ہونے والے مقابلوں بالخصوص بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کیلئے بھیجے ،ْوفاقی وزیر چین 23 مئی کو اینٹی ڈوپنگ کانفرنس کا انعقادکررہا ہے ،ْ چینی ثقافتی قونصلر کی وفاقی وزیر کو شرکت کی دعوت

پیر 24 اپریل 2017 18:21

ریا ض حسین پیر زادہ سے چینی سفارتخانے کے ثقاقتی قونصلر یو بی کی ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر یو یی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے چینی ثقافتی قونصلر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل مدتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت 100 پاکستانی نوجوانوں نے گزشتہ سال چین کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اب چین کی باری ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو پاکستان کے دورہ پر روانہ کرے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان میں ہونے والے مقابلوں بالخصوص بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کیلئے بھیجے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں پاک چائنہ سینٹر اور کراچی میں پرفارمنگ آرٹس کی نیشنل اکیڈمی میں چین اور پاکستان کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کر سکتے ہیں۔

چینی قونصلر نے ثقافتی پروگرام کو مثبت قرار دیا۔ ملاقات کے دوران چینی ثقافتی قونصلر نے بتایا کہ چین 23 مئی کو اینٹی ڈوپنگ کانفرنس کا انعقادکررہا ہے، انہوں نے وفاقی وزیر کو شرکت کی دعوت دی جس کو وفاقی وزیر نے قبول کر لیا۔ اس ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیپو مہابت خان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا اور وزارت کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :