نجی تعلیمی ادا رو ں میں خدما ت انجا م دینے والے سر کا ر ی اسا تذہ کیخلا ف کا روائی کی جا رہی ہے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

پیر 24 اپریل 2017 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ضلع را نی پور سے تعلق رکھنے والے سات کا لج لیکچرا رز کو سر کا ر ی او قا ت میں نجی تعلیمی ادا رو ں میں خدما ت انجا م دینے پر ان کے خلا ف محکمہ جا تی کا روائی کرتے ہو ئے ان اسا تذہ کی تر قی پا نچ سا ل کے لئے رو ک دی ہے ۔جن اسا تذہ کے خلا ف کا روائی کی گئی ان میں اشفاق میمن لیکچرار انگلش ،بر کت علی را جپر(نبا تا ت) ،غلا م محمد ملا ح( نبا تا ت) ،محمد نذر سو لنگی (ریا ضی )،فہیم الرحمن (فزکس )،غلا م علی جا مڑو( فزکس) اور غلا م اللہ ڈھر( زولو جی) شا مل ہیں ۔

علا وہ صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ڈائریکٹر جنرل پرا ئیوٹا ئزیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی تعلیمی ادا رو ں کو مر اسلہ جا ر ی کریں کہ وہ اپنے تعلیمی ادا رو ں میں سرکاری اسا تذہ کو خدما ت انجا م نہ دینے دیں کیو نکہ وہ اپنی ملا زمتو ں پر جا نے کے بجا ئے نجی تعلیمی اداو ں میں خدما ت انجا م دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ ٹیمیں تشکیل دیں اور نجی تعلیمی ادا رو ں کا اچا نک دورہ کر کے وہا ں خدما ت انجا م دینے والے اساتذہ کے کوا ئف چیک کریں اور خلا ف ورزی کر نے والے اداروں کے خلا ف قانو ن کے مطابق کاروائی کریں ۔

انہو ں نے کہا کہ یہ با ت با عث افسوس ہے کہ سر کا ر ی ملا زم ہونے اور بہترین تنخواہ پانے کے با وجو د اساتذہ سر کا ر ی او قات میں نجی تعلیمی ادا رو ں میں خدما ت انجا م دے رہے ہیں ۔