صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کو محکمہ جیل خانہ جات کا اضافی چارج دے دیاگیا

پیر 24 اپریل 2017 18:12

صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کو محکمہ جیل خانہ جات کا اضافی چارج ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کو محکمہ جیل خانہ جات کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار کے پاس اب محکمہ جیل خانہ جات کا اضافی بھی چارج ہوگا ۔واضح رہے کہ ضیا الحسن لنجار نوشہروفیروز سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے بعد ازاں ان کا تقرر صوبائی وزیر قانون کی حیثیت سے کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :