Live Updates

اسلام آبادجلسہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے حلیم عادل شیخ اندرون سندھ روانہ

سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کے خلاف اب سڑکوں پر نکل آئیں ہیں،رہنما تحریک انصاف کی گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 18:12

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) اسلام آباد جلسے کی کامیابی اور تیاریوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ،ٹھٹھہ، بدین ، گلارچی ،میرپور خاص،عمرکوٹ ،تھرپارکر،سانگھڑاور دیگراضلاع میں موجود کارکنوں سے ملاقاتوں کے لیے روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ دادو جلسے کی کامیابی کے بعد اسلام آبادجلسے میں بھی عوام کا سمندر حکمرانوں کا سکون برباد کردیگا۔

ہم سندھ کی عوام کو حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے اسلام آباد پہنچنے کا پیغام وینگے، انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کے خلاف اب سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔سندھ اب جاگ چکاہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پیپلزپارٹی والوں کے دن اب پورے ہوچکے ہیں ،دادو کے کامیاب جلسے نے جہاں ایک نئی تاریخ کو رقم کیا ہے وہاں ان روایتی حکمرانوں کو یہ سوچنے پر بھی مجبور کردیاہے کہ جو حکمران عوام کو صرف اقتدار کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں ان کا انجام اس قدر بھیانک بھی ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مزید غلط بیانیوں کا سلسلہ حکمرانوں کو کہیں کا نہ چھوڑے گا عوام اب دیانتدار حکمرانوں کا انتخاب کر ے ،چیئرمین عمران خان نے اپنا فرض اس انداز میں پورا کیا ہے کہ ان کے سوا اس بار عوام کسی بھی لیڈر کو ووٹ نہیں دیگی۔کیونکہ موجودہ دور میں جس انداز میں اس ملک کے ہسپتال دہشت گردوں کے لیے استعمال ہوئے اور جس طرح تعلیمی اداروں کا بیڑہ غرق کیا گیا وہ قوم کے سامنے ہے ان چار سالوں میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا عمل جان بوجھ کر روکا گیا تاکہ عوام ان حکمرانوں کی غلامی میں جکڑے رہی انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے مگر ا ب ہم عوام میں جائینگے اور اپنے جلسے جلوسوں میں ان حکمرانوں کا اصل چہرہ لوگوں کو دکھائینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات