جے آئی ٹی پر اپوزیشن نے غیرمناسب گفتگو کی ،ْ مریم اورنگزیب

غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں شامل کرنا نامناسب رویہ ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ،ْ انٹرویو

پیر 24 اپریل 2017 18:11

جے آئی ٹی پر اپوزیشن نے غیرمناسب گفتگو کی ،ْ مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جے آئی ٹی پر اپوزیشن نے غیرمناسب گفتگو کی ،ْغیر سیاسی اداروں کو سیاست میں شامل کرنا نامناسب رویہ ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اپوزیشن کی جانب سے غیر مناسب گفتگو کی گئی انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں شامل کرنا نامناسب رویہ ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کو بھی بولنا پڑا کہ دنیا میں ہر جگہ اختلافی نوٹ آجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وزیراعظم کے اس خط کی تائید ہوتی ہے جو وہ عدالت عظمیٰ کو پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق پہلے ہی لکھ چکے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قوم سے اپنے خطا ب میں وزیراعظم نوازشریف خودکواحتساب کیلئے پیش کرچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں اور پانامہ پیپرز کو محض سیاسی شعبدہ بازی کے لئے استعمال کیاگیا۔وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی دکھانے کا مکمل موقع دیاجس میں وہ ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ لوگ سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :