Live Updates

عمران خان مجھ سے بھی بڑالیکن خودکونوجوانوں کالیڈرسمجھتاہے،زرداری

عمران خان کوپشتونہیں آتی صرف نام کیساتھ خان لگایاہواہے،مستقبل کے چیف جسٹس نے نوازشریف کوکلین چٹ نہیں دی،عمران خان کاشجرہ نسب ’ٹائیگرنیازی ‘سےملتاہے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کامردان میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اپریل 2017 17:28

عمران خان مجھ سے بھی بڑالیکن خودکونوجوانوں کالیڈرسمجھتاہے،زرداری
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24اپریل2017ء) :شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہاہے کہ عمران خان مجھ سے بھی بڑاہے لیکن خودکونوجوانوں کالیڈرسمجھتاہے،عمران خان کوپشتونہیں آتی صرف نام کے ساتھ خان لگایاہواہے،پانچوں ججزنے نوازشریف کومعصوم نہیں کہاہے،مستقبل کے چیف جسٹس نے نوازشریف کوکلین چٹ نہیں دی۔نوازشریف کواب بہت جلدجاناپڑے گا،عمران خان کاشجرہ نسب ’ٹائیگرنیازی ‘سے ملتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرنے کے پی کے ہرعلاقے میں جانے کااعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چوری ہواہے،واپس کروائیں گے،پشتونوں کے شناختی کارڈکے مسائل حل کروائیں گے،بے روزگاروں کونوکریاں دیں گے۔ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور عمران خان دونوں نے مٹھائیاں کھائیں اور بانٹی بھی ہیں۔پانچوں ججزنے نوازشریف کومعصوم نہیں کہاہے،مستقبل کے چیف جسٹس نے نوازشریف کوکلین چٹ نہیں دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات