ہنگو، پولیس کی کاروائیاں، پشاور سمگل کی جانیوالی10نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

پیر 24 اپریل 2017 17:52

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) تھانہ ھنگو ،دوابہ اور ٹل پولیس ان ایکشن مختلف کاروائیوں کے دوران دس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا اس حوا لے سے ڈی پی او ھنگو احسان اللہ نے بتایا کہ تھانہ دوابہ ،ٹل اور ھنگو پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے دوران کرم ایجنسی سے پشاور سمگل کی جانی والی دس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑ کر قانونی چارہ جوئی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے پکڑے گئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں دو فلائنگ کو چ ،ایک فیلڈر موٹر کار ،ایک ویڈز موٹر کا ر ،چار غواگئی موٹر کا ر ،ایک ایکس ایل ائی موٹر کار اور ایک جی ایل ائی موٹر کار شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :