اورکزئی ایجنسی، محکمہ تعلیم کے زیراہتمام (ہر بچہ سکول میں ) کے عنوان سے سیمنا رکا انعقا د

پیر 24 اپریل 2017 17:52

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں (ہر بچہ سکول میں ) کے نام سے ایک سیمنا رکا این سی ایچ ڈی فاٹا سیکرٹریٹ اور محکمہ تعلیم کا مشترکہ انعقا د کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل پی اے اورکزئی ایجنسی احمد زیب تھے سیمینار میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اقبال وزیر ،ایجنسی ایجوکیشن افیسر عتیق الرحمان ،این سی ایچ ڈ ی کے ڈسٹرکٹ منیجر امتیاز شاہ ،پولیٹیکل انتظامیہ و محکمہ تعلیم کے افسران سمیت قبائلی مشران علمائے کرام و عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل پی اے احمد زیب نے کہا کہ پہلے مسلمانوں نے علم میں ترقی کی تھی آج غیر مسلم علم کے بدولت چاند پر پہنچ گئے علم حاصل کرنے سے انسانی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی رونما ہوتی ہیں اس لئے اس داخلہ مہم اور علم کی روشنی کو پھیلانے کیلئے علاقہ کے مشران ،میڈیا ،اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے سیمینا ر سے خطاب کے دوران ایجنسی ایجوکیشن افیسر عتیق الرحمان نے کہا کہ قوموں کا زوال و عروج کا انحصار علم پر ہے اور قوموں کی ترقی کا ضامن سیکھا اور سیکھاناہے اس لئے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے ان کو سکول میں داخل کروائیں کیونکہ علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ،زندگی میں کتاب کی بہت اہمیت ہے جب تک اپ اپنے حالات کو خود نہیں بدلیں گے اور کوئی بھی اپ کے حالات کو نہیں بدل سکتا سیمینار سے خطاب کے دوران ملک اعجاز، ملک شہید خان اورکزئی ،ملک خان گل ،ملک ضمیر خا ن،ملک لعل من شاہ ،ملک عزت خان ،ملک محمد ایاز نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ 8سالوں سے دہشت گردی کے لہر نے ہمارے 8نسلوں کو تعلیم سے محروم کردیا ہے تعلیمی ادارے تباہ ہے سکولوں میں اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں کرتے حکومت ہمیں اساتذہ فراہم کریں ہم درختوں کے نیچے ،مسجدوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے تیار ہیں ہم علم حاصل کرنے اوردخلہ مہم کے حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سہولیات مسیر نہ ہونے کے باوجود ہم ہر حال میں اپنے وسائل کے مطابق اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کریں گے سکولوں میں داخل کروائیں گے اور اس کیلئے اپنے اپنے علاقوں کے سطح پر مہم چلائیں گے ،

متعلقہ عنوان :