بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی ،ْ وزیراعظم

بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ْنوازشریف کی ہدایت

پیر 24 اپریل 2017 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وزیراعظم نواز شر یف نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کی تکلیف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ،ْ وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو خصوصی طور پر بلا کر بجلی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے پیداواری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، موسم گرما کا سب کو معلوم ہے ،ْپیشگی انتظامات اور اقدامات کرکے مشکلات کم کی جائیں۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںکابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے، شارٹ فال لائن لاسزاورچوری کیباعث 5200میگاواٹ تک پہنچ جاتاہے۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ پیداواری یونٹس کو تیل اورگیس کی سپلائی مقررہ شیڈول کیمطابق جاری ہے۔