نیشنل پارٹی کا کامیاب جلسے کے انعقاد پر عوام،تاجربرادری،میڈیا سے اظہار تشکر

پیر 24 اپریل 2017 17:17

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سردارآصف شیر جمالدینی،ضلعی آرگنائزر خیربخش بلوچ،حاجی میر جمعہ خان بادینی،مجیب بلوچ اور فاروق بلوچ نے اپنے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کامیاب جلسے کے انعقاد اور بھرپور تعاون پر عوام،تاجربرادری،میڈیا اورانتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے جلسہ بنام میر گل خان نصیر وبیاد نصیر جمالدینی میں بھرپور شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیا،پارٹی جلسہ کو کامیاب بنانے پر عوام کے مشکورہیں، کامیاب جلسہ عام نے ثابت کردیا کہ نوشکی نیشنل پارٹی کا سیاسی قلعہ ہے، نوشکی کے عوام نے ہمیشہ پارٹی کو لازوال محبت سے نوازا ہے،نوشکی کے عوام کی پارٹی قائدین سے محبت ناقابل فراموش ودیدنی ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی مظلوم ومحکوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے،پارٹی قائدین نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کا ہر محاز پر دفاع کیاہے،عوام کے جانب سے جلسہ میں بھرپور شرکت اور قائدین کا استقبال نیشنل پارٹی سے محبت کا لازوال اظہارہے،بلوچستان کی تاریخ میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ واحد وزیر اعلیٰ رہے ہیں ،جنہوں نے نوشکی پر خصوصی توجہ دی اورعوامی مسائل کے حل کے لئے فنڈنگ کی،نیشنل پارٹی سنجیدہ ،تعلیم یافتہ اور پرامن سیاسی کارکنوں اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے،نیشنل پارٹی میں عوام کے جوق درجوق شمولیت کو ہم پارٹی کے لئے اعزاز اور پارٹی پالیسیوں پر عوام کی اعتماد سمجھتے ہیں،نیشنل پارٹی کی قیادت بلوچستان کے معاشی،سیاسی،قبائلی ،تعلیمی مسائل کا ادراک رکھتی ہے،بلوچ عوام نیشنل پارٹی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے،پارٹی کی بلوچستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،پارٹی قائدین اور شہداء کی جدوجہد صرف اور صرف بلوچستان کے عوام اور بلوچ سرزمین کیلئے ہے،بلوچستان کو ترقی کے عمل میں شامل کرکے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لائے،پارٹی قائدین نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل ،مفادات کا ہر محاز وپلیٹ فارم پر بھرپوراندازمیں دفاع کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیا،بلوچستان کے نیم جاگیردارانہ سماج میں نیشنل پارٹی متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے،بلوچستان بھر میں کامیاب جلسوں کا انعقاد پارٹی قیادت پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پارٹی اکابرین بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور ملک الشعراء میر گل خان نصیر وآزات جمالدینی کے سیاسی وارث ہیں،اور انہی کی جدوجہد کو بلوچستان میں پروان چڑھا رہے ہیں،بلوچستان کے عوام اپنے وسائل ،حقوق کے حصول کے لئے نیشنل پارٹی کو مضبوط بنائیں۔