ْ نیشنل بینک کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عمران غنی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا

پیر 24 اپریل 2017 17:17

ْ نیشنل بینک کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عمران غنی کو جوڈیشل ریمانڈ پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کی کرپشن ریفرنس میں گرفتار ملزم عمران غنی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ۔پیر کوکراچی کی احتساب عدالت میں نیب حکام نے نیشنل بینک میں 185ملین ڈالرز کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں گرفتار ملزم عمران غنی کو پیش کیا۔عدالت نے ملزم عمران غنی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔

۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریفرنس میں نامزد 6 بنگہ دیشی باشندوں سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ گررفتاری جاری کئے تھے۔ادھر نیب حکام نے نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کی کرپشن ریفرنس پرنیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرارکھا ہے، ریفرنس میں 6 بنگلہ دیشی باشندوں، سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ زبیر احمد سمیت 16 ملزمان کو نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نیشنل بینک علی رضا اورسینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ زبیر احمدنے عدالت نے ریفرنس میں ضمانت لے رکھی ہے جبکہ 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت بینک کے کئیں اعلی عہدیدار مفرور ہیں۔نیب حکام کے مطابق ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون لوگوں کو غیر ضروری قرضہ جات جاری کئیے۔ملزمان نے بنگلہ دیش میں واقع نیشنل بینک کی شاخوں میں فراڈ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :