پیر شبیر جان سرہندی حملہ کیس ،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے 4مئی جواب طلب کرلیا

پیر 24 اپریل 2017 17:07

پیر شبیر جان سرہندی حملہ کیس ،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے 4مئی جواب طلب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) انسداددہشت گردی کی عدالت نے سابق ڈی آئی جی پیر شبیر جان سر ہندی پر حملہ کرنے سے متعلق مقدمہ میںجیل سپرنٹنڈنٹ سے 4مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداددہشت گردی کی عدالت میںسابق ڈی آئی جی پیر شبیر جان سر ہندی پر حملے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔عدالت میںایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کوپیش کیا گیا۔دوران سماعت مقدمہ کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔بعدازاںعدالت نے درخواست پرجیل سپرنٹنڈنٹ سی4مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :