صدر پاکستان کی ایس ایس یو کمانڈوکو عالمی مارشل آرٹس چمپئن بننے پر مبارکباد

کمانڈوز کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے ایس ایس یو کا کردار قابل تحسین ہے ،صدر ممنون حسین

پیر 24 اپریل 2017 17:06

صدر پاکستان کی ایس ایس یو کمانڈوکو عالمی مارشل آرٹس چمپئن بننے پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے کمانڈو خان سعید آفریدی کو بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن بننے پر ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔صدر پاکستان نے پیر کو ایوان صدر کراچی میں ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی سے ملاقات کی جس نے دوسرے عالمی مارشل آرٹس اور تھائی فیسٹیول میں انڈونیشیاء کے کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

آفریدی نے کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمدکے ہمراہ ایوان صدر میں ملاقات کی۔ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی ،26 ،نے نیشنل اسٹیڈیم بینکاک تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں یہ مقابلہ جیتا اور انڈونیشیاء کے کھلاڑی کو اعلیٰ مارشل آرٹس کی مہارت ، تراکیب اور بہتر جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی۔

(جاری ہے)

کمانڈو خان سعید آفریدی کو 2013 میں براہ راست اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتی کیا گیا اور انھوں نے تمام ضروری کورسز کامیابی سے مکمل کیے۔صدر پاکستان نے خان سعید آفریدی کو اپنے حریف کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔عالمی مقابلوں میں تقریباً70 ممالک نے حصہ لیا ،بھارت کے 35 اراکین پر مشتمل دستہ نے اپنے سفیر کی سربراہی میں حصہ لیا لیکن کوئی بھی گولڈمیڈل حاصل نہ کرسکا۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی نے دسمبر 2016 میں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میںبھارت کے کھلاڑی شبھان اور امریکا کے کھلاڑی جیکب ویلش کو بری طرح شکست دے کر دوگولڈمیڈل حاصل کیے تھے۔صدر پاکستان نے کھیلوں کوفروغ دینے اور کمانڈوز کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی ٹیموں کی تشکیل پرایس ایس یو کے کردار کو سراہا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو نے صدر پاکستان کو شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :