پاکستان کو چاہئیے کہ کلبھوشن کو بھارت کے حوالے کر دیں۔ عدنان سمیع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 16:55

پاکستان کو چاہئیے کہ کلبھوشن کو بھارت کے حوالے کر دیں۔ عدنان سمیع
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے بعد بھارت ہی کی زبان بولنے لگے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہئیے کہ وہ کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے کر دے۔ انڈیا ٹوڈے کو دئے گئے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں اور کشمیریوں کو بیٹھ پر اپنے معاملات پر بات کرنی چاہئیے۔ تمام تنازعات کو پیار اور امن سے حل کیا جا سکتا ہے۔ سونو نگھم کے اذان سے متعلق ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونو نگھم کے ٹویٹ سے متعلق مجھے علم نہیں ، ہاں لیکن اتنا جانتا ہوں کہ وہ کسی کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ یہ ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :