فیکٹری مالک کی ملازمین مرد اور خواتین پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

فیکٹری مالک کا مزدور پر بہیمانہ تشدد، وزیراعلی کا نوٹس،میری حکومت اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ،سید مراد علی شاہ

پیر 24 اپریل 2017 17:03

فیکٹری مالک کی ملازمین مرد اور خواتین پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کراچی میں فیکٹری مالک کی ملازمین مرد اور خواتین پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالک کس طرح اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مالک نے خاتون مزدور پر بھی تھپڑوں کی بارش کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کی جانب سے کراچی میں فیکٹری مالک کا مزدوروں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لیبر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی فیکٹری میں فیکٹری مالک کا مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لیبر سعید اعوان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ مجھے اس واقعے کی فوری رپورٹ چاہیے اور میری حکومت میں اس قسم کے واقعات قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :