شب معراج کے موقع پر کل سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

پیر 24 اپریل 2017 17:03

شب معراج کے موقع پر کل سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء)محکمہ تعلیم سندھ نے سے شب معراج کی مناسبت سے کل (منگل)سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ شب معراج کے حوالے سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ مساجد اور گھروں پر لاکھوں فرزندان اسلام تہجد، نوافل، ذکر و اذکار کا اہتمام کریں گے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے سندھ بھر کے صارفین کیلئے آج سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے بھی شب معراج کے سلسلے میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔