کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،کالعدم تنظیموں کی کارندوں سمیت 8ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان میں ٹارگٹ کلرز، دہشتگردوں کے سہولت کار اور بھتہ خور بھی شامل،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ،ترجمان رینجرز

پیر 24 اپریل 2017 17:02

کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،کالعدم تنظیموں کی کارندوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ کے 2 دہشتگردوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتارملزمان میں ٹارگٹ کلرز، دہشتگردوں کے سہولت کار اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جیکسن اور سول لائن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سعید الحسن عرف چائنا اور عمر اعجاز عرف عمر ،عرف معاذ عرف مصعب کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ملزمان کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر ہے ۔ملزمان ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پولیس چوکیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ حیدر ی کے علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد سلیم عرف کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ملزم بھتہ خوری اور وال چاکنگ کے ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔پاک کالونی اور ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائی کے دوران دو ملزمان فرقان عرف شوٹر اور ابوبکر کو گرفتار کیا گیا ۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے ناظم آباد کے علاقے میں بھی کارروائی کرکے دو ملزمان محمد ابراہیم عرف حیدری اور سکندر کو گرفتار کیا ۔ملزمان موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھیننے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔لیاری کے علاقے جیکسن میں بھی رینجرز نے کارروائی کی ۔اس دوران ایک ملزم آصف پٹھان کو گرفتا رکرلیا گیا ۔ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،گولیاں ،مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :