کراچی ،سی ٹی ڈی کی گارڈن میں کارروائی ،کالعدم القاعدہ برصغیر کا دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 24 اپریل 2017 17:02

کراچی ،سی ٹی ڈی کی گارڈن میں کارروائی ،کالعدم القاعدہ برصغیر کا دہشت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) سی ٹی ڈی پولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ملزم عمر اعجاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک دستی بم اور پستول برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق خصوصی ٹیم نے گارڈن ٹیلی فون ایکس چینج تھانہ گارڈن کی حدود میں کامیاب ٹارگیٹڈ کارروائی کی اور کالعدم القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد عمر اعجاز کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے ۔ملزم تھانہ نارتھ ناظم آباد پر کریکر حملے میں ملوث ہے۔ ملزم کے دو ساتھی عبدالصبور عرف سعد و محمد مجتبیٰ عرف ریحان گزشتہ سال سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملزم رینجرزکے دفاتر، سرکاری گاڑیوں اور سرکاری دفاتر کی ریکیاں کر چکاہے۔