پیپلزپارٹی کا 4اپر یل کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینا رپاکستان پراحتجاجی دھرنے کا اعلان

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا نہ کر نے پر شہبا زشر یف کا ’’نیا‘‘نام بھی رکھ جائیگاہم وہی پنکھے لیکر احتجاج کر یں گے جو شہبازشر یف کرتے رہے ہیں ‘ ‘(ن) لیگی وزراء وزیر اعظم ہائوس کی ہدایت پرمخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں ‘وزیر اعظم ان ’’طوطوں ‘‘کا خاموش کروالیں ورنہ ہمیں بھی (ن) لیگی قیادت اور انکے بچوں کے قصے موجود ہیں ‘پانامہ کیس میں نوازشر یف کی کر پشن اور منی لارنڈرنگ کی تصدیق ہو چکی ہے سپر یم کورٹ کے 2ججز نے نوازشر یف کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کوان کو ڈی نوٹیفائی کر نے کا بھی کہا ہے ‘ہم پانامہ پر جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ نوازشر یف وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کیلئے اہل نہیں وہ فوری استعفیٰ دیں ‘(ن) لیگ کو جب شکست نظر آتی ہے تو گالی گلوچ بر یگیڈ سے مخالفین کو گالیاں دلواتے ہیں ‘پیپلزپارٹی سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ ‘سیکرٹری ندیم افضل چن اور دیگر کی مشتر کہ پر یس کانفر نس

پیر 24 اپریل 2017 16:57

پیپلزپارٹی کا 4اپر یل کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینا رپاکستان پراحتجاجی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے 4اپر یل کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینا رپاکستان پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا نہ کر نے پر شہبا زشر یف کا ’’نیا‘‘نام بھی رکھ جائیگاہم وہی پنکھے لیکر احتجاج کر یں گے جو شہبازشر یف کرتے رہے ہیں ‘ ‘(ن) لیگی وزراء وزیر اعظم ہائوس کی ہدایت پرمخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں ‘وزیر اعظم ان ’’طوطوں ‘‘کا خاموش کروالیں ورنہ ہمیں بھی (ن) لیگی قیادت اور انکے بچوں کے قصے موجود ہیں ‘پانامہ کیس میں نوازشر یف کی کر پشن اور منی لارنڈرنگ کی تصدیق ہو چکی ہے سپر یم کورٹ کے 2ججز نے نوازشر یف کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کوان کو ڈی نوٹیفائی کر نے کا بھی کہا ہے ‘ہم پانامہ پر جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ نوازشر یف وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کیلئے اہل نہیں وہ فوری استعفیٰ دیں ‘(ن) لیگ کو جب شکست نظر آتی ہے تو گالی گلوچ بر یگیڈ سے مخالفین کو گالیاں دلواتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن اورسید مر تضی شاہ کے ہمراہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ (ن) لیگی وزراء کو مخالفین کو گالیاں دلوانے کی ہدایات ملتی ہے اس لیے ہم نوازشر یف سے کہتے ہیں وہ اپنے وزراء کو قابوکر یں ورنہ ہم بھی نوازشر یف‘شہبا زشر یف اور انکے بچوں کی بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں اگر ہم نے بولنا شروع کر دیا تو حکمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ہم نے پانامہ کیس میں عمران خان کو سپر یم کورٹ جانے سے روکا کیوں ہم جانتے ہیںا ور پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سپر یم کورٹ نوازشر یف اور انکے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ہمیشہ ہولا رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو اس لیے مستر د کر دیا ہے کہ کیونکہ جب سپر یم کورٹ سے کچھ نہیں ہوسکا تواب جے آئی ٹی انکے خلاف کیا کر لے گی سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے کہا کہ نوازشر یف کو سپر یم کورٹ اپنے فیصلے بد دیانت قرار دی چکی ہے اس لیے اب نوازشر یف کو اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں اور پیپلزپارٹی انکے خلاف ہر فورم پرا ٓواز بلند کر یں گی ۔