Live Updates

نوازشر یف کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘پانامہ کیس قانونی یا اخلاقی نہیں بلکہ سیاسی ہے‘ رانا ثناء اللہ خان

پیر 24 اپریل 2017 16:54

نوازشر یف کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘پانامہ کیس قانونی یا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی وزیرقانو ن رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سیاسی شعبدہ بازی سے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ‘پانامہ کیس قانونی یا اخلاقی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور ہم سیاسی میدان میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ملک میں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانو ن رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ سے قوم کے سامنے جھوٹ بولتے اور بات بات پر یوٹر ن لیتے ہیں پہلے عمران خان نے سپر یم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کیا اب بہانوں بہانوں سے اس فیصلہ کے خلاف تنقید کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کو پانامہ کی جے آئی ٹی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں نوازشر یف قوم کے لیڈر اور منتخب وزیر اعظم ہیں وہ نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر ے گے بلکہ آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سیاسی شعبدہ بازی سے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے مگر آئندہ انتخابات دونوں کا پنجاب سمیت پورے ملک سے ہمیشہ کیلئے صفایا ہو جائیگا اور قوم (ن) لیگ پر ہی اعتماد کر یگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات