سینیٹر اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ کی ملاقات

ہوریوفلپ لی کی وزیرخزانہ کو ادارہ جاتی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پر مبارکباد پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں،آئی ایف سی نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،ہوریوفلپ لی

پیر 24 اپریل 2017 16:54

سینیٹر اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ کی ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ ہوریوفلپ لی نے ملاقات کی،ہوریوفلپ لی نے وزیرخزانہ کو ادارہ جاتی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں،آئی ایف سی نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریش کے سربراہ ہوریوفلپ لی نے ملاقات کی۔ہوریوفلپ لی نے وزیرخزانہ کو ادارہ جاتی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں،آئی ایف سی نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری میں آئی ایف سی پاکستان کی معاونت کرے۔

متعلقہ عنوان :