پاکستان اور مالدیپ کے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، سرتاج عزیز

پیر 24 اپریل 2017 16:54

پاکستان اور مالدیپ کے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں،ثقافت،تعلیم،سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں مزید تعاون کی گنجائش موجود ہے،پاکستان مالدیپ کے طالبعلموں کیلئے تربیت و ترقی کے مواقع جاری رکھے گا۔وہ پیر کو مالدیپ کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد عاصم سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سے باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں علاقائی صورتحال اور سارک سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں،ثقافت،تعلیم،سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں مزید تعاون کی گنجائش موجود ہے،پاکستان مالدیپ کے طالبعلموں کیلئے تربیت و ترقی کے مواقع جاری رکھے گا۔مالدیپ کے وزیرخارجہ نے مختلف مواقع پر حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہا۔