پی پی128سے اہم سماجی شخصیات کامسلم لیگ (ق)میں شمولیت کااعلان

چوہدری شجاعت چوہدری پرویزالہٰی کی قیادت پراعتماد کا اظہار،مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے،چوہدری ظہیرالدین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اپریل 2017 16:47

پی پی128سے اہم سماجی شخصیات کامسلم لیگ (ق)میں شمولیت کااعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24اپریل2017ء): لاہورکے حلقہپی پی128سے ملک مشتاق نذیر ،ملک امجد علی کھوکھر، رانا آصف ،محمد سلمان امجد کی قیادت میں اہم سماجی شخصیات نے مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری ظہیرالدین خان جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر ناصر رمضان گجر ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، مسلم لیگ مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر شہزاد الہٰی،ذوالفقار علی پپن صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب ،شیخ عمر ،شان کھوکھر ،پرویز مائیکل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔چوہدری ظہیرالدین خان جنرل سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی پی 128سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شمروز بٹ ،فہد علی،محمد حنیف،اتفاق ،چوہدری نبیل حیدر، میاں محمد اویس،سجاد بٹ، ندیم حسین ،عنایت علی، خلیل احمد ،لیاقت ،چوہدری غلام رسول ایڈووکیٹ،سردار محمد اصغر ڈوگر، اکبر سجاد، امین کھوکھر، فیاض خان، مبین ،عمران محمد صدیق ملہو ،عمارن، محمد عرفان راجپوت شامل ہیں ۔