ساہیوال،ہائی کورٹ نے نجی سکول و کالج سیل کرنے کا حکم معطل کر دیا ، سیل سکول و کالج رہائش میں کیسے تبدیل ہوا رپورٹ طلب

پیر 24 اپریل 2017 16:46

ساہیوال،ہائی کورٹ نے نجی سکول و کالج سیل کرنے کا حکم معطل کر دیا ، سیل ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس حبیب اللہ نے سکول اتھارٹی ساہیوال کی طرف سے نجی غازی سکول و کالج اولڈ سول لائن ساہیوال کو سیل کرنے کے حکم کو معطل کر دیا ہے اور ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ساہیوال نے محکمہ مالکان بلڈنگ اور کرایہ دار ایاز حیدر کے درمیان تنازعہ کے بعد ایک نجی سکول و کالج غازی فائونڈیشن سکول اینڈ کالج 7-99 بی اولڈ سول لائن ساہیوال کو 12جنوری 2017کو پولیس کے ہمراہ سیل کر دیا سکول و کالج کے مین گیٹ پر سیل بعدمالکان نے مین گیٹ کے دروازے کو سیل ہونے کی بنا پر پچھلی طرف سے دیواریں توڑ کر نیا راستہ بنا لیا اور سکول کا تمام سامان فرنیچر پر قبضہ کر لیا اور سکول کے سٹریکچر کو گھریلو بنانے کے لیے مسمار کر دیا اور نئی تعمیرات قائم کر لیں ۔

سیل سکول کی دیواریں توڑ کر قبضہ کرنے اور سامان سکول کی چوری کے متعلق ہائی کورٹ میں ایاز حیدر نے رٹ دائر کی تو عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم کے حکام کا سکول کو سیل کرنے کا حکم معطل کر دیا اور 15یوم کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :