Live Updates

آئی ایس پی آرنے عدلیہ کے فیصلے کی تائیدکی ہے،راناثناء اللہ

لوگوں کاجے آئی ٹی پرمزیداعتمادبحال ہوگا،عمران خان کوتوہین عدالت کانوٹس جاری ہوناچاہیے۔صوبائی وزیرقانون کیمیڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اپریل 2017 16:33

آئی ایس پی آرنے عدلیہ کے فیصلے کی تائیدکی ہے،راناثناء اللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24اپریل2017ء) : صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ آئی ایس پی آرنے عدلیہ کے فیصلے کی تائیدکی ہے،لوگوں کاجے آئی ٹی پرمزیداعتمادبحال ہوگا،عمران خان کوتوہین عدالت کانوٹس جاری ہوناچاہیے۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کومن وعن تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصلہ وہی ہے جوتین ججزنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوجوڈیشل کمیشن بنانے پردھمکیاں دی گئیں،عمران خان کوتوہین عدالت کانوٹس جاری ہوناچاہیے۔ایک آدمی نے ہرکسی کی پگڑی اچھالنے کاٹھیکہ لے رکھاہے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پرنرم ونازک کلام اثراندازنہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہم چوں چاں نہیں کرینگے۔بلکہ عوام کے فیصلے کوتسلیم کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :