لاہور عارضی طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

پیر 24 اپریل 2017 16:37

لاہور عارضی طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) لیسکو نے لاہور کو عارضی طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ موسم میں حالیہ بہتری بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بجلی کی ڈیمانڈ 2764 میگاواٹ تھی جبکہ اس کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار 2500 میگا واٹ رہی۔

اس طرح لیسکو 264 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا رہا۔ اس سلسلے میں لیسکو چیف واجد علی کاظمی کاکہنا ہے کہ رواں برس اب تک 3099 ریکارڈ ٹرانسفارمر لگائے جا چکے ہیں جس سے بجلی کا نظام بہتر ہوا ہے۔ واجد علی کاظمی کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں 550 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جانے سے لوڈشیڈنگ کم ہو جائے گی جبکہ دسمبر 2017ء تک ستمبر میں 5710 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :