گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا بھرپور صلہ ملے گا،امانت اللہ شادی خیل

پیر 24 اپریل 2017 16:29

گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا بھرپور صلہ ملے گا،امانت اللہ شادی خیل
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسان برادری کی خدمت میں پیش پیش ہے۔صوبہ بھر میں گندم کٹائی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور کاشتکاروں کو انکی محنت کا بھرپور صلہ ملیگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لئے باردانہ سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں اور پنجاب حکومت ہر ادارے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ؂ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور کے گائوں فتح پور گندم کٹائی مہم 2017ء کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیاہے اور آئندہ بھی کرے گی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورکسان بھائیوں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے اورفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاہے کہ پنجاب حکومت نے کسان بھائیوں کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیااورکاشتکاروں کوخصوصی طورپر سبسڈی دی گئی ،جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اورگندم کی شاندار فصل اس کا ثبوت ہے ۔کاشتکاروں کو گزشتہ برسوں آلو،چاول اورکپاس کی فصلو ںمیں نقصان ہوا تھا تاہم رکاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیا گیا،جس کے تحت کھاد بھی کاشتکار کو سستی مل رہی ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی میں 50فی صد حصہ پنجاب حکومت نے ڈالا۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کے لئے ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے پروگرام پر عملدر آمد شروع کردیا اور یہ بلاسود قرضے ساڑھے 12ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :