میں کلمہ پڑھ کر کہہ رہا ہوں کہ میں خود کو آگ لگا لوں گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 16:16

میں کلمہ پڑھ کر کہہ رہا ہوں کہ میں خود کو آگ لگا لوں گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ اگر مجھے یقین ہو کہ اس ملک میں کوئی تبدیلی آ جانی ہے۔ تو میں سپریم کورٹ کے سامنے خود کو آگ لگا لوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک طرف تو لوگوں کی دعائیں آ رہی ہیں۔ اور دوسری جانب میڈیا اسٹریٹجی والے لوگوں کے پیغامات آ رہے ہیں۔

جن میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری گولی اتنی فالتو نہیں کہ آپ کو ماریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بچانا چاہ رہا ہوں کہ لوگوں کا اداروں پر سے اعتماد ختم نہ ہو۔پانامہ کیس کا فیصلہ آﺅٹ ہو گیا۔اور طارق فاطمی ملک سے باہر چلے گئے ۔ کل بتایا جا رہا تھا کہ افغانستان کے محفوظ ترین علاقہ میں 170سے200سے زائد فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ۔ حملہ آور یونیفارم میں داخل ہوئے ۔ جبکہ طالبان نے کہا حملے میں پانچ سو افراد مارے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان کے اس حملے کا پاکستان سمیت پورے خطے پر اثر ہو گا۔پاکستان پہلے ہی مسائل میں گھرا ہوا ہے اور یہاں یہ طے نہیں ہو پا رہا کہ منی لانڈرنگ ، چوری کیسے ہوتی ہے؟

متعلقہ عنوان :