رمضان المبارک سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنیکی تیاریاں کرلیں

پیر 24 اپریل 2017 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) رمضان المبارک کی آمد، آمدذخیرہ اندوزسرگرم ہوگئے ہیں، بڑے پیمانے پردال چنا ذخیرہ کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق منافع ڈبل کرنے کیلئے ذخیرہ اندوز ایک بار پھر رمضان المبارک کے آمد سے قبل سرگرم ہوگئے ہیں اورابھی سے ہی لوٹ مار مچانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں دال چنا،دال ماش، چنے اور بیسن کی قیمت 30روپے کا اضافہ کردیاہے جبکہ دال چنے کی فی کلوگرام قیمت 130سے بڑھ کر 160 روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال چنا، بیسن اورچنے بڑی مقدار میں ذخیرہ کر لئے گئے ہیں۔ رواں سال دیکھا جائے تو اب تک چنے کی پیداوار 55لاکھ ٹن سے تجاوز کرچکی ہے ۔ایک سال کی طلب کے مطابق ہے 10 لاکھ بوری مختلف ممالک سے درآمد بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی،حیدر آباد، فیصل آباد ،لاہوراور ملتان میں 5 بڑے گروپوں نے چنا اسٹاک کر لیا ہے۔ماہرین کے مطابق اشیائے خورونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کیلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :