انسداد ڈینگی اجلاس میں شرکت نہ کرنیوالے محکموں کے بارے رپورٹ تیار کی جائے‘شاہد حسین

پیر 24 اپریل 2017 16:07

انسداد ڈینگی اجلاس میں شرکت نہ کرنیوالے محکموں کے بارے رپورٹ تیار کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) ممبر سی ایم آئی ٹی و چیئرمین ترک کمیٹی شاہد حسین نے کہا ہے کہ واسا نمائندگان گزشتہ ہفتے میں اپنے کئے جانیوالے کام کو تصاویر اگلی میٹنگ میں لاکر دکھائیں،محکمہ تعلیم کو ایک لیٹر لکھا جائے کہ سکولوں اور کالجز وغیرہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، انہوں نے خاص تاکید کی کہ جو محکمہ جات ہفتہ وار میٹنگ میں شامل نہیں ہو رہے وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور تمام متعلقہ ادارے اپنے کام میں مزید بہتری لائیں۔

انہوں نے ان باتوں کا اظہار ایمر جینسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹائون میں انسدادڈینگی کے حوالے سے 9ویں اجلاس کی زیر صدارت کیا۔ اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے،فشریز ڈیپارٹمنٹ،واسا ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پی ایچ اے،کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ تمام محکموں کے نمائندوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ڈی وی آر کے ذریعے شکایات کے ازالہ پر اپنی کارکردگی بارے بتایا۔

تاہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (کالج ونگ)نے بتایا کہ انہوں نے ٹائون شپ صادق چوک پر قائم گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کا معائنہ کیا تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ بچوں کے صاف پینے کے لئے کوئی فلٹر پلانٹ نصب نہیں ہے۔جبکہ واسا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے ٹائون شپ میں موجود سیوریج کے مسائل کو حل کرلیا ہے۔شاہد حسین نے اجلاس کے اختتام پر ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے اور ڈینگی سرویلنس آؤٹ ڈور اور انڈور دونوں جگہوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، تعمیراتی جگہوں کی خصوصی سرویلنس کی ضرورت ہے اورتمام متعلقہ ادارے اب ہفتہ وار میٹنگ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :