شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ میں صوبہ پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے ‘ملک تنویر اسلم اعوان

پیر 24 اپریل 2017 16:04

شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ میں صوبہ پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے وزیراعلی شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ میں صوبہ پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور منصوبوں کو انتہائی تیزی سے مکمل کر کے شہبازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے او رپنجاب میں منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کا ذکر ہر جگہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر نے سیکرٹری سی اینڈڈبلیو میاں محمد مشتاق اورڈپٹی سیکرٹری عبدالمالک بھلہ سے ایک ملاقات کے دوران کی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب اور جیانگ ژی کے مابین مختلف سیکٹرز میں تعلقات بڑھانے کا یہ سنہرا موقع ہے کیونکہپاک چائنا اکنامک کاریڈور اور گوادر پورٹ کا قیام چین اور پاکستان کے مابین دوستی اور تعاون کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور دونوں ممالک کی معیشت کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائے گا۔حکومت پنجاب مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو توانائی، انفراسٹریکچر ، ایگریکلچر، مائینز اینڈ منرل، فارماسوٹیکل، ہیلتھ، ایجوکیشن ،لائیو سٹاک اورہائوسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کے وسیع ترمواقع مہیا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :