رائے ونڈ کی حدود میں قائم فارم ہائوسز اور عیاشی کے اڈوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کا فیصلہ

پیر 24 اپریل 2017 16:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) رائے ونڈ کی حدود میں قائم فارم ہائوسز اور عیاشی کے اڈوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شب رائے ونڈ میں فارم ہائوس پر ڈانس پارٹی پر چھاپے اور ملزمان کی باعزت رہائی کے بعد عیاشی کے تمام اڈوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔تھانے سٹی کے افسران کو تھانہ کی حدود میں موجو د تمام ایسے مراکز کی تفصیلات جمع کرنے کے زبانی احکاما ت جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے وزیر اعظم ہائوس ،تبلیغی اجتماع ،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت تمام یونیورسٹیوں ،تعلیمی اداروں کے قرب وجوار میں واقع ایسے فارم ہائوس اور عیاشی کے اڈوں کی معلومات رکھی جائے اور ان فارم ہائوسز کے مالکان کے کوائف بھی اکھٹے کئے جائیں جہاں ویک اینڈ پارٹی ،ڈانس پارٹی سمیت اخلاق سوز پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام ایسے فارم ہائوس کی خفیہ نگرانی کا عمل بھی شروع کردیا ہے جہاں رات گئے بے حیائی ،مے نوشی کے پروگرام باقاعدگی سے ہو تے ہیں فارم ہائوس اور کوٹھی خانوں میں جانیوالے افراد کی گاڑیوں کے نمبرز بھی نوٹ کئے جائیں گے ۔جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے گاڑیوں میں آنیوالے افراد کی نگرانی بھی کی جائیگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی اکابرین نے رائے ونڈ کی حدود میںقائم تمام ایسے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :