شیخوپورہ میں خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا ‘ ارقم طارق

پیر 24 اپریل 2017 16:04

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل ( منگل )25اپریل سے ہوگا جوکہ 25مئی تک جاری رہے گا،اس دوران خانہ و مردم شماری کے لئے ایک سرکاری اہلکار (شمار کنندہ) اور پاک فوج کے جوان پر مشتمل ٹیم گھر گھر جاکر ہر گھرانے کے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

مردم شماری کے عمل کو بخوبی پورا کرنے کے لئے بلاکس میں تقسیم کر کے سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او سرفراز خان ورک نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ۔ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق نے کہا کہ گھر کے سربراہ اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ شمار کنندہ کو درست معلومات فراہم کرتے ہوئے آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ مردم شماری آئندہ سالوں میں قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے مرتب دی جانے والی پالیسیوں کے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے عوام بھرپور تعاون سے اپنا اہم کردار ادا کریں تا کہ مستقبل میں خوشحالی کے راستے ہموار ہو سکیں۔انہوںنے کہا کہ خانہ و مردم شماری کے قومی فریضہ کی تکمیل ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :