پیپلز پارٹی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پیر 24 اپریل 2017 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز کے فیصلے کے مطابق نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، اس لیے وزیرا عظم کے بدستور اپنے عہدے پر فائز رہنے سے جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہیں ہو سکتی ، اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے وزیر اعظم اپنے عہدے سے فی الفور مستعفی ہو جائیں ۔