Live Updates

کرپٹ ترین ،عوام کے مسترد سیاستدانوں کے ٹولہ کے پیسوں سے عمران خان عیاشیاں کررہے ہیں ‘ رانا تنویر حسین

پیر 24 اپریل 2017 16:04

کرپٹ ترین ،عوام کے مسترد سیاستدانوں کے ٹولہ کے پیسوں سے عمران خان عیاشیاں ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار وسائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کرپٹ ترین اور عوام کے مسترد سیاستدانوں کے ٹولہ کے پیسوں سے عمران خان عیاشیاں کررہے ہیں ،عمران خان اپنی پارٹی کا نام بدل کر قرض معاف پارٹی رکھ لیں ،سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد الزام تراشی کی سیاست بندکریں اور الیکشن کی تیاری کریں انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن پنجا ب اسمبلی پیر اشرف رسول ،ضلعی چیف آرگنائزر چوہدری محمود اختر گورائیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی فیروزوالا باؤ فریاد ،تحصیل صدر حاجی مظفر علی ظفر،حاجی طارق ڈار ،حاجی ریاض گجر ،رانا محمد وارث ،سیٹھ محمد امین ،باباعبدالغنی ،پیر حامد شاہ ،ثناء اللہ ڈھلوں ،شہباز احمد بھٹی ،ضلعی جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ چوہدری وسیم انجم سندھو ِبابر علی گورائیہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت،عمران خان آپ روتے رہیں گے اور وزیراعظم اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے کے بعد بھی عمران خان کا منہ بند نہیں ہوا،وزیراعظم کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے اورعمران خان کی قسمت میں رونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کے امتحان کا سامنا 2018 میں کرنا پڑے گا، وہ دوسروں پر بہتان بازی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،جس شخص پر آپ انگلی اٹھا رہے ہیں وہ تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے اور آپ سے جواب مانگا جائے تو رونا اور گالی دینا شروع کر دیتے ہیں،خان صاحب جو زہر اگلتے ہیں عوام اور آئندہ نسلیں ان سے اس کا بدلہ لیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :