صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو بیوروکریسی کے روئیے کے خلاف بطور احتجا ج مشیر خرانہ کے عہدے سے مستعفی

پیر 24 اپریل 2017 16:00

صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو بیوروکریسی کے روئیے کے خلاف بطور احتجا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی وزیرزراعت و مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے بیوروکریسی کے رویے کے خلاف بطور احتجا ج مشیر خرانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو صوبائی وزیرزراعت سردار اسلم بزنجو جن کے پاس وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ کا اضا فی قلم دان بھی تھا نے بیوروکریسی کے روئیے کے خلاف بطور احتجا ج مشیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ وزیر اعلی بلوچستان کو ارسال کردیا ، سردار اسلم بزنجو کا کہنا ہے کہ بحیثیت مشیر خز انہ ان کی بات کو کوئی بھی نہیں سن رہا تھا اور نہ ہی وزارت خزانہ کے اجلاس منعقد ہورہے تھے انہو ں نے کہا کہ انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اہم امور سے بے خبر رکھا جارہا تھا لہذا انہوں احتجا جامشیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو نے کا اعلا ن کیا