وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب محمد الجادان سے ملاقات، وژن2030ء اور اس کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال

پیر 24 اپریل 2017 15:57

وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب محمد الجادان سے ملاقات، ..
واشنگٹن/ اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خزانہ محمد الجادان سے ملاقات کی اور سعودی وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ واشنگٹن سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خزانہ محمد الجادان سے وژن2030ء اور اس کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت کا تیل پر انحصار بتدریج کم ہورہاہے تاکہ وہ تیل کے ذخائر میں کمی سے کم سے کم متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک مستقبل میں شراکت دار رہیں گے۔ سعودی وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان میں اقتصادی ترقی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اصلاحات نے حالیہ اقتصادی بہتری کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :