او آئی سی فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں قتل عام رکوائے‘ رت تیزی سے سخت گیر ہندوریاست کے طور پر ابھر رہا ہے‘مسلم دنیا کو بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھنا چاہئے

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا کراچی میں تقریبات سے خطاب وفود سے گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 15:54

مظفرآباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے او آئی سی کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں قتل عام رکوانا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کا اہتمام کرنا چاہئیے بھارت تیزی سے سخت گیر ہندوریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مسلم دنیا کو بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی کے دورہ کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب اور عوام وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارت انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف منفی جذبات رکھتے ہیں اور اس کا عملی اظہار بھی ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام اپنا پیدائشی اور اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ حق خودار ادیت مانگ رہے ہیں۔

جس کے جواب میں بھارت پوری بے رحمی سے کشمیری عوام کی آواز کو دبا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے ستر برس سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا ہے پیلٹ گن جیسے ممنوعہ اور مہلک ہتھیار کا استعمال ظلم کی انتہاء ہے۔کشمیری امت مسلمہ کا جزولانیفک ہیں۔

کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے رحم وکرم پر چھوڑا نہیں جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگریز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ایک وحدت ہے ریاست کے عوام کئی برسوں سے حق خودار ادیت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام برسر میدان پاکستان اور آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں ہمیں اس جدوجہد کو تقویت دینااور اس آواز میں کردار ملانا چاہیے ناکہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے کشمیر کاز متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو جنوبی ایشیاء میں سلگنے والی آگ کا احساس وادراک کرنا ہو گا۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن دو طرفہ بات چیت سے قائم نہیں ہو سکتا اس لیے بین الاقوامی ثالثی ناگزیر ہے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام کو وفاقی حکومت کے ایلچیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھور سکتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس سے قبل سردار عتیق احمد خان جب کوئٹہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعدکراچی ایئر پورٹ پہنچے تو اُن کا مسلم کانفرسی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :