شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، شہباز شریف

پیر 24 اپریل 2017 15:54

شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے، عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 4 برس شفافیت، خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا لیکن وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں نہ صرف اربوں روپے کے وسائل منصوبے میں بچائے گئے ہیں بلکہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے آمر پرویز مشرف کے حواریوں نے پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا، سابق آمر کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے۔

متعلقہ عنوان :