چیئرمین پرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی اسپرنگ میٹنگز میں شرکت

پیر 24 اپریل 2017 15:54

چیئرمین پرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی اسپرنگ میٹنگز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) چیئرمین پرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اسپرنگ میٹنگز میں شرکت کی،جہاں انہوں نے صنعت اور ترقی پر ایڈوائزری کونسل کی نشست حاصل کرلی،اسپرنگ میٹنگز کا اہتمام عالمی بنک اور آئی ایم ایف نے کیا تھا،ماروی میمن کا کہنا تھا کہ اہم عالمی فورم پر نامزدہونا بی آئی ایس پی اور میرے لئے اعزاز کی بات ہے،غربت کم کرکے خواتین کی بااختیاری کے ایجنڈے کو عالمی سطح پر آگے بڑھائوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اسپرنگ میٹنگز میں شرکت کی،اسپرنگ میٹنگز کا اہتمام عالمی بنک اور آئی ایم ایف نے کیا تھا،ماروی میمن نے صنعت اور ترقی پر ایڈوائزری کونسل کی نشست حاصل کرلی۔ماروی میمن نے کہا کہ اہم عالمی فورم پر نامزدہونا بی آئی ایس پی اور میرے لئے اعزاز کی بات ہے،غربت کم کرکے خواتین کی بااختیاری کے ایجنڈے کو عالمی سطح پر آگے بڑھائوں گی۔ماروی میمن نے جنوبی ایشیاء کے عالمی بنک کی نائب صدر انیتی ڈکسن اور سینئر ڈائریکٹر برائے سوشل پروٹیکشن ، لیبراینڈ جابز مائیکل رتکوسکی سے بھی ملاقات کی۔ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :