کراچی،میٹرک امتحانات ، فزکس کا پرچہ بھی وٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ

امتحانی پرچہ فوٹو کاپی کی دکانوں پر دستیاب ، معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں ، کیس سندھ حکومت کو بھیجا جائے گا،چیئرمین میٹرک بورڈ

پیر 24 اپریل 2017 15:37

کراچی،میٹرک امتحانات ، فزکس کا پرچہ بھی وٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کراچی میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے ، دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ واٹس ایپ پر آئوٹ ہوکر فوٹو کاپی کی دکانوں پر پہنچ گیا ۔اس ضمن میں چیئرمین میٹرک بورڈسعیدالدین نے کہاکہ شہر میں کسی نے وٹس ایپ پر پرچہ ڈال دیا تو کیا کر سکتے ہیں ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ جدید زمانہ ، جدید تقاضے ، کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ، نئے نئے طریقے مارکیٹ میں آنے لگے ۔

نقل مافیا نے اب وٹس ایپ کا استعمال شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وٹس ایپ کے ذریعے موبائل فون پر آگیا اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر پہنچ گیا ۔ معاملے پر چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے انوکھا ردعمل دیا اور کہا شہر میں کسی نے وٹس ایپ پر پرچہ ڈال دیا تو کیا کر سکتے ہیں ، تحقیقات کر رہے ہیں ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا اگر کسی نے آئندہ پرچہ آئوٹ کرنے کی کوششش کی تو اسے قرار واقعی سزا ملے گی ، کیس سندھ حکومت کو بھیجا جائے گا ۔ کراچی میں جب سے میٹرک امتحانات شروع ہوئے ہیں نقل کا بازار گرم ہے ۔ سندھ حکومت کے نقل کی روک تھام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :