کراچی،لیاری گینگ وارکے ٹھکانوں پر چھاپا، 2 ملزمان گرفتار

پیر 24 اپریل 2017 15:34

کراچی،لیاری گینگ وارکے ٹھکانوں پر چھاپا، 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وارکے ٹھکانوں پر چھاپا مار کردو ملزمان کو گرگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافد کرنے والیاداروں نے رات گئے پاک کالونی پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے اہم کارندوں ساجد ڈکیت ، جمیل چھانگا اور بلال پپو کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران 2 اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے جبکہ کہ ملزمان ساجد ڈکیت ، جمیل چھانگا اور بلال پپو گولیمار میں عرصہ دراز سے منشیات کے اڈے چلا رہے ہیں اور یہ تینوں دبئی میں مقیم ہیں۔ملزمان کے ساتھی عارف ٹکی، عبید لنگڑا، فہد بلوچ اور غازی خان علاقے میں نیٹ ورک بھی چلا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :