وزیر پانی وبجلی نے سندھ کے عوام پربجلی چور کا الزام لگا کر ان کے آواز کی توہین کی ہے،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سندھ

پیپلزپارٹی کے دھرنوں سے خواجہ آصف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں،سنیٹرعاجزدھامراہ کا بیان

پیر 24 اپریل 2017 15:34

وزیر پانی وبجلی نے سندھ کے عوام پربجلی چور کا الزام لگا کر ان کے آواز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کے اس بیان پر شدید تنقید کی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر سندھ کے عوام پر بجلی چوری کا الزام لگایا ہے، جاری کردہ بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ وزیر پانی وبجلی نے پورے ملک خصوصا سندھ میں بجلی کی انتہائی طویل لوڈشیڈنگ اور بندش پر اپنی شرمندگی کا اظہار کرنے کی بجائے ایک بار پھر سندھ کے عوام کو چور کہا ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ کل ہی تو پاکستان پیپلزپارٹی کی اپیل پر سندھ کے عوام نے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بجلی، پانی اور گیس کی بندش کے خلاف تاریخی دھرنے دے کر نواز لیگ کی پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیالیکن وزیر پانی وبجلی نے سندھ کے عوام پربجلی چور کا الزام لگا کر ان کے آواز کی توہین کی ہے، سندھ کے عوام کو پہلے بجلی، پانی اور گیس دیں پھر الزام لگائیں۔

متعلقہ عنوان :