اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گیا ،ْجاوید عباسی نے استقبال کیا

پیر 24 اپریل 2017 15:34

اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی خصوصی دعوت پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت اردن کی سینیٹ کے صدر فیصل عاکیف الفیاض کر رہے ہیں۔ سینیٹر مہمانداری جاوید عباسی نے ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس دورہ کا مقصد پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کرنا ہے۔

اردن کا پارلیمانی وفد اپنے اس دورہ کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور، پاکستان اردن دوستی گروپ کے علاوہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید استحکام دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :