Live Updates

گالی دو اور فیصلہ لو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے ،ْدانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں عدالت کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے ،ْعمران خان نے توہین عدالت کی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 15:34

گالی دو اور فیصلہ لو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے ،ْدانیال عزیز کی عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں پر الزامات لگانا انکا وطیرہ ہے ،ْپی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں عدالت کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے ،ْعمران خان نے توہین عدالت کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے دم دبا کر گلیوں میں گھومتے پھرتے ہیں ،ْ تحریک انصا ف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ گالی دو اور فیصلہ لو پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے کس قانون کا استعمال کیا یہ لو گ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ ان کے فنڈز کی تفصیلات نیٹ پر موجود ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات