دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات کے عزم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،ْ سرتاج عزیز

پیر 24 اپریل 2017 15:34

دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات کے عزم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات کے عزم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور اسی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا۔ نیشنل ٹورازم کانفرنس سے خطاب میںمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال فرمایا ہی, ہمارا ملک سیروتفریح کے لئے بہترین ملک ہے جس میں دنیا کے طویل القامت گلیشیئر موجود ہیں قدرتی جھیلیں ہرسال دنیا بھر کے لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں، دنیا کی 8 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دنیا کے 2 ارب افراد سیاحت سے وابستہ ہیں، سری لنکا اور مالدیپ میں جانے والے سیاحوں میں زیادہ تعداد چین سے تعلق رکھنے والوں کی ہے اگر بہتر اقدامات کئے جائیں تو سیاحت پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات کے عزم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور اسی وجہ سے سیاحت میں بھی بہتری آئی اور دنیا بھر کے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا تاہم امن وامان کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری ونجی شعبے کی شراکت، سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات کی بہتری، انفرا اسٹرکچر اور اچھے ہوٹل لازمی ہیں ،ْ سیاحت کومڈل کلاس سیاحوں کی پہنچ سے دور جانے سے بچانے کے لئے مزید بہتر اور مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :