ن لیگ کا اپوزیشن کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

جیسے ہی 2018 قریب آئیگا ،ْ حکومت مخالف تحریکیں بڑھ چڑھ کر سامنے آئیں گی ،ْہم دبائو میں نہیں آئینگے ،ْ طلال چوہدری

پیر 24 اپریل 2017 15:34

ن لیگ کا اپوزیشن کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر 2018 تک اپنے عہدے پر موجود رہیں گے۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے جن کا اعلان خود وزیراعظم نوازشریف کریں گے ،ْلہذا کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ انتخابات 2018 سے پہلے ہوسکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جیسے ہی 2018 قریب آئیگا ،ْ حکومت مخالف تحریکیں بڑھ چڑھ کر سامنے آئیں گی، لیکن ہم کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مدت مکمل کریں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت صرف پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر تمام جماعتیں ہمارے خلاف احتجاج کررہی ہیں لیکن جس طرح 4 سال گزر گئے، اٴْسی طرح یہ ایک سال بھی مکمل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آیا اور جہاں تک دو ججز کی بات ہے تو ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے آتے رہے ہیں، جن میں ججز نے اپنی رائے دی۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت وزیراعظم کو مجرم کی طرح پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس تمام ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آیا، لہذا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی۔