پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کردیا

نیب چیئرمین اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ،ْپاناما کیس کے فیصلے میں بھی ججز نے آبزرویشن دی ،ْ ریفرنس فوری طور پر چیئرمین نیب کو کام کرنے سے روکا جائے ،ْ درخواست گزار

پیر 24 اپریل 2017 15:24

پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی نا اہلی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے ریفرنس میں موقف اپنایا کہ نیب چیئرمین اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے جبکہ ان کے خلاف پاناما کیس کے فیصلے میں بھی ججز نے آبزرویشن دی۔

ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے درخواست کی گئی کہ چیئرمین نیب کو نا اہل قرار دیا جائے۔ریفرنس میں کہا گیا کہ ایسے کردار کا حامل شخص کس طرح کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، نیب چیرمین کو کام کرنے سے روکا جائے ورنہ عدالتی فیصلے کی تضحیک ہوگی اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر چیئرمین نیب کو کام کرنے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے کی تین وجوہات ہیں، پہلی وجہ یہ کہ چیئرمین نیب پاکستان میں احتساب کے نظام کو نافذ کرنے کے ذمہ دار تھے تاہم ہم یہ دیکھتے ہیں کہ نیب ملک کے کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ادارہ بن گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے بینچ نے ریمارکس دیے ،ْجسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اگر 20 کروڑ آبادی والے ملک میں اس شخص کو چیئرمین نیب بنانا ہے تو کرپشن کو جائز کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں بھی تمام ججز نے یہ کہا کہ چیئرمین نیب کے ہوتے ہوئے ادارہ غیر فعال ہے لہٰذا پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقات کے لیے متبادل مکینزم بنایا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن اور ریمارکس کے بعد چیئرمین نیب کا کام کرنا ممکن نہیں رہا لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور اس سے قبل انہیں کام کرنے سے روک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :