پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں ہونے والے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ‘ رئیس خان آف اچر

پیر 24 اپریل 2017 14:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیتی تقریب حجرہ زاہد خلیل پی کے 6 سفید ڈھیری پشاور میں منعقد ہوئی‘تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 6کے صوبائی رہنما رئیس خان آف اچر اور سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسٰی زئی ،سعیداللہ خلیل ایم ایس ایف اور نور گل خان ایڈوکیٹ تھے۔تقریب میں پی کے 6 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر زاہد خان خلیل نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میںشمولیت کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 6کے صوبائی رہنما رئیس خان آف اچر اور سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسٰی زئی نے اپنے خطاب میںکہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائیگی‘ کیونکہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں اور حکومت کارکردگی کی بنیادپر2018ء میں ہونے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی ‘ تقریب میں پی کے 6 کے عوام کو یقین دلایا گیا کہ بہت جلد علاقے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گااور یہ مسلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔